کراچی : متحدہ کے رہنما اور ایم این اے رشید گوڈیل نے صحت یابی کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے حوالے سے باتیں کی گئیں کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں ایسا ہرگز نہیں میں کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھا اور آج بھی ایم کیو ایم کے ہمراہ ہوں۔ نبیل گبول کا دعوی بے بنیاد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا گلے کے علاج کے لئے بیرون ملک علاج کیلئے میرے پاس پیسے نہیں اور حکومت بھی فنڈ جاری نہیں کر رہی۔ پریس کانفرنس کے دوران رشید گوڈیل کی طبیعت بھی بگڑ گئی۔