لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر صادق سبہانی نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کے آئین و منشور جو سیکیولر اور سوشلسٹ بنیار پر ایک آزاد و خودمختار ریاست کا امین ہے کی مکمل پاسداری کریں گے۔
پارٹی کو نئے شامل ہونے والے ممبران کے ماضی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ان سے مستقبل میں ان سے پارٹی آئین و منشور کی پاسداری اور نظم و ضبط کی پابندی کی متقاضی ہے اسلئے توقع ہے کہ تمام پارٹی ممبران ایک کنبہ کی طرح ایک دوسرے سے تعلق اور باہمی عزت و وقار سے پارٹی کو مضبوط اور فعال کریں گے۔
ممبران کی جانب سے خود ساختہ محافظ بن کر دوسرے ممبران پر دشنام درازی قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی ۔ پارٹی کی مقتدرہ باڈی ہی ایسا ادارہ ہے جو آئین شکنی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کا حق رکھتا ہے۔ لہٰذا پارٹی کی مسلمہ باڈی کی موجودگی میں پارٹی ممبران کی طرف سے دوسروے ممبران کی وفاداری پر شک کے فتوے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائینگے اور ایسا ہونے کی صورت میں تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ لہٰذا سینئر جو نیئر کی قید کے بغیر تمام ممبران کسی قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہ لیں اور جو جس کا کام ہے اسی پر رہنے دیا جائے۔
پارٹی مرکزی رہنما جناب شوکت مقبول بٹ کی یو کے میں موجودگی کے اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے ان کی سعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی سرپرستی میں اپنے درینہ مقصد یعنی ایک سیکیولر ، سوشلسٹ آزاد و خودمختار ریاست کے حصول کے لئے برطانیہ بھر میں کوشان ہیں پارٹی ممبران یاد رکھیں کہ انکی جدو جہد مرحلہ وار ہے اور پہلا مرحلہ یقینی طور پر منقسم ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی اور اس کے اقتدار اعلیٰ کی بحالی ہے ۔ اس مرحلہ کے حصول کے بعد ہی وہاں ایک سوشلسٹ بنیادوں پر استوار معاشرہ کا قیام ممکن ہو سکے گا۔