لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت کو مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آج لاہورپہنچیں گے جہاں انہوں نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کے لئے پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی مشاورت کیلئے بلالیا ہے اور مشاورت کے بعدپنجاب کی ٹکٹوں کااعلان کردیاجائےگا۔جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے انگلش بولنا لازمی شرط قرار دے دی۔ میڈیار پورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہےکہ اسمبلی میں ایسی خواتین کو لایا جائے جنہیں انگلش اچھی طرح بولنا آتی ہے کیونکہ اس بارسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی اسمبلی میں جائینگی اور اردو سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہے ، اس لئے اسمبلی میں ایسی خواتین ہونی چاہئیں جو انگریزی میں مہارت ہو اوروہ بول سکیں تا کہ آصفہ بھٹو کو پتہ چل سکے کہ اسمبلی میں کیا کارروائی چل رہی ہے ۔واضح رہے کہ فریال تالپوراورآصفہ بھٹوبھی مخصوص نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارہوں گی جبکہ ہیرسوہو اورنازبلوچ کوبھی مخصوص نشست ملے گی،ان کے علاوہ شہلارضاالیکشن بھی لڑیں گی اورمخصوص نشست کی امیدواربھی ہوں گی جبکہ روبینہ قائم خانی،شرمیلافاروقی،ارم خالدانگلش آتے ہوئے بھی مخصوص نشست سے محروم رہیں لیکن روبینہ قائم خانی کی والدہ کوصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست ملے گی۔