آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی چندماہ بعدوطن واپسی طے ہے۔ان کے سواکوئی پاکستان میں مخلص اورزیرک سیاسی قیادت کاخلا پراورملک وقوم کوڈیلیورنہیں کرسکتا۔ان کیخلاف درج بوگس مقدمات منتقم مزاج حکمرانوں کی بدنیتی کاشاخسانہ ہے،عدالت نے انہیں کچھ مقدمات میں بری کردیا ہے جووہ گئے ہیں ان میں بھی پرویز مشرف کی بیگناہی نوشتہ دیوار ہے ۔پرویز مشرف ان مقدمات کاسامنا کرنے کیلئے وطن واپس گئے تھے مگر بیماری اورڈاکٹرز کے اصرارنے بیرون ملک جانے پرمجبورکردیا ۔پرویز مشرف کودنیا کی نمبرون اورپیشہ ور فوج کی قیادت کرنے کااعزازحاصل ہے ،وہ زیادہ دن اپنے وطن اورہم وطنوں سے دورنہیں رہ سکتے ۔پرویز مشرف کوسیاست سے بیدخل کرنے کیلئے ان کا راستہ روکناسیاسی یتیموں کے بس کی بات نہیں ہے۔وہ اے پی ایم ایل ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی نجات کیلئے پرویز مشرف نے جوخدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔12اکتوبر1999ء کی شام کوملک بھر میں جس طرح پرویز مشرف کے ساتھ اظہار محبت ویکجہتی کیلئے جوش وجذبہ کے ساتھ جشن منایا گیا وہ ناقابل فراموش ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے بارے میں بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے وفاقی وزراء اب کیوں عوام سے چھپ رہے ہیں۔قوم ان کے استعفوں کی منتظر ہے،عوام نے دیکھ لیا حکمران اورا ن کے حواری انہیں گمراہ کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب وہ پاکستان کی قومی سیاست میں اپنافعال کرداراداکریں گے ۔پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پرپیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہروں کاکوئی جوازنہیں،اس ایشوپرسیاست چمکانے سے کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ملک پر ویز مشرف کوان کے ہم عصر سیاستدانوں میں سب سے زیادہ قابل اعتمادسمجھاجاتا ہے۔