counter easy hit

پختون پٹھان بھی کشمیریوں ھی کی طرح ایک قوم ھیں، صادق سبہانی ایڈووکیٹ

Sadiq Subhani Advocate

Sadiq Subhani Advocate

لیوٹن برطانیہ (جیوڈیسک) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر صادق سبہانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پختون (پٹھان) بھی کشمیریوں ھی کی طرح ایک قوم ھیں، جن سے کشمیریوں ھی کی طرح آنکا وطن چِِھن گیا۔

جموں کشمیر ھی کی سیز فائرلائن/ لائن آف کنٹرول کی طرح آن کے وطن کو ڈیورنڈ لائن نے تقسیم کر رکھا ھے۔ جس طرح پاکستان نے ریاست جموں کشمیر کے مقبوضہ علاقے کو “آزاد کشمیر” اور “گلگت بلتستان” میں مزید تقسیم کر رکھا ھے، اس نے پختونوں کے علاقوں کو بھی چار حصوں صوبہ خیبر پختونخواہ، فاٹا، بلوچستان کے پختون علاقے اور پنجاب کے پختون علاقے (میانوالی، اٹک وغیرہ)میں تقسیم کر رکھا ھے۔

مزید برآں کشمیریوں ھی کی طرح پختون بھی استحصال زدہ ھیں۔ کشمیریوں کے وسائل کی طرح پختونوں کے وسائل بھی اُنکے کنٹرول میں نہیں ھیں۔ کشمیری تو ایک عرصہ سے اپنی ریاست کی وحدت کی بحالی کی جدوجہد کیلئے اور وسائل کی لوٹ مار کیخلاف سراپا احتجاج ھیں اور اپنے فطری حقِ خود اختیاری کا مطالبہ کرتے آرہے ھیں۔

یہ ایک واضع حقیقت ھے کہ حقیقی پختون قیادت مثلاٗ باچا خان، ولی خان، اجمل خٹک، محمود اچکزئی، میاں افتخار، افرا سیاب خٹک وغیرہ نے کھل کر ہم کشمیریوں کو ایک علیحدہ قوم سمجھتے ھوئے ہماری قومی آزادی کی تحریک کو دل و جان سے سپورٹ کیا ھے۔

آج پختون بھی آنہیں بنیادوں پر اپنے منقسم (پختون وطن) وطن کے بخرے حصوں کو یکجا کرنے کی جدوجہد شروع کئے جا رہے ھیں۔ جب کشمیریوں کا درد پختون درد سے مشابہ ھے اور پختون کشمیریوں کے شانہ نشانہ حمایتی رہے ھیں۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ نے 15 نومبر کے پختونوں کے پاکستان ھائی کمیشن لنڈن کے باہر احتجاج میں کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ھوئے پختونوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ھے۔ ہمارا برملا اظہار ھے کہ ہم اتحادی ھیں، وہ اتحادی جس کا پابند ہمیں ہماری سوشلسٹ نظریاتی اساس کرتی ھے۔