counter easy hit

پسنی: نامعلوم افراد کاایئر ٹریفک ریڈار پر حملہ

Pasni

Pasni

پسنی (جیوڈیسک) اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے پسنی ایئرپورٹ کے ریڈار کو نشانہ بنایا، ایف ایس ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

حملے میں ریڈار کی تمام تنصیبات محفوظ رہیں، کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 8 کلومیٹر دور پہاڑوں سے ریڈار پر فائرنگ کی۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے۔ قریبی علاقوں میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔