ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے رہائشی کوارٹروں میں مین ہول بند ہونے کی وجہ سے گٹر ابلنے لگے جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے رہائشی کوارٹروں میں مین ہول بند ہونے کی وجہ سے گٹر ابلنے شروع ہوگئے جگہ جگہ گند ا پانی کھڑا ہوگیا گندے پانی کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا کوارٹروں میں رہائش پذیر ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر عملہ ہسپتال کا وہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے اس کے علاوہ وہاں ساتھ پر موجود کنٹینر جو کہ کوڑا کرکٹ کیلئے رکھا ہوا ہے عرصہ دراز سے وہ بھی مکمل طور پر بھر چکا ہے ابھی تک اس کو خالی نہیں کیا گیا وہ بھی مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ہسپتال انتظامیہ نے کئی دفعہ ٹی ایم اے ننکانہ کو کہا ہے کہ اس گند سے بھرے کنٹینر کو خالی کیا جائے لیکن ٹی ایم اے کی کان تک جوں نہ رینگی ہے اگر ہسپتال میں صفائی کا یہ انتظام ہے تو پھر شہر کی گلیوں اور بازاروں کا تو اللہ ہی حافظ ہے