چین میں مسافربس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 36 مسافر ہلاک ہوگئے۔
Passenger bus crashes in China, 36 people killed
چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب مسافر بس شمال میں واقع لویانگ شہر سے جارہی تھی کہ اس دوران سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 13 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔