counter easy hit

حکومت کی پہلی صف میں مسافر بیٹھے ہیں:خواجہ محمد آصف

Passengers are sitting in the first row of government: Khawaja Mohammad Asif

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے ہیں، اجلاس میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈرخواجہ محمد آصف  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن کیجانب سے تحریک چلانا ان کا حق ہے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی حکومت غیرمقبول نہیں ہوئی، انہیں اور وقت دیا جائے تاکہ کل یہ نہ کہیں ہمیں وقت نہیں دیا ،ہماری معیشت کا زوال رک نہیں رہا ،حکومت کی اتنی بڑی معاشی ٹیم کے ہوتے ہوئے معیشت بیٹھ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ واضح رہے ہم گرے لسٹ سے نہیں نکلے بلکہ انہوں نے بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے ہمیں وقت دیا ہے ،اب تو اوورسیز پاکستانیز بھی کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں کہ حکومت کی پہلی صف میں مسافر بیٹھے ہیں، عمران خان جس کو چپڑاسی نہ رکھنے کے روادار تھے وہ بھی پہلی صف میں بیٹھتے  ہیں۔ دس سالہ تحقیقاتی کمیشن ان مسافروں کا حساب کرے،ناموس  رسالت ﷺناموس  صحابہؓ مجھے جان سے عزیز ہے لیکن میں اس کو کبھی سیاست کیلئے استعمال نہیں کروں گا۔

سپیکر کی وزیر مملکت حماد اظہر  کو وارننگ

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر مملکت حماد اظہر  اور مشیر خزانہ  عبدالحفیظ شیخ کی بجٹ بحث میں عدم دلچسپی کا سخت نوٹس لے لیا،وزیر مملکت  حماد اظہر کے ایوان میں آنے پرسپیکر اسد قیصر نے وارننگ دے دی،سپیکر نے کہا کہ  آئندہ آپ یا مشیر خزانہ میں سے کوئی ایک لازمی ایوان میں موجود رہے۔اگر ایوان میں نہ ہوئے تو کاروائی نہیں چلائوں گا۔گزشتہ روز اپوزیشن نے بجٹ بحث کے دوران مشیر خزانہ کی مسلسل غیر حاضری پر تنقید کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website