counter easy hit

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں شدت کے بعد بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے اقدامات کے پیش نظر نئی ٹریول ایڈوائزری میں سی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے 7 ٹیسٹوں کو پی سی آرکوروناٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا ہے جبکہ 7میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن مطابق مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی یاکووڈ 19،رئیل ٹائم یاٹی پی سی ار سارس کووڈ 2 اور آر ٹی پی سی یاکووڈ 19 شامل ہیں۔آر ٹی پی سی یا سارس کووڈ 2 ،پی سی آر سارس کووڈ 2ایکسپرٹ ،ایکسپریس سارس کووڈ 2 اورپی سی آر کووڈ 19 بھی شامل ہیں۔یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز،چارٹر طیاروں پر یکساں نافذ ہو گاجس کا سول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website