شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کی طرف سے پاسپورٹ آفس میں دوبارہ ٹاؤٹوں کے متحرک ہو جانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد طارق چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اور تین ٹاؤٹوں کی گرفتاری کے بعد صرف 1روز وہاں پر ٹاؤٹوں کی سرگرمیاں بند ہوئی تھیں اب دوبارہ پھر ٹاؤٹوں نے پاسپورٹ آفس کے باہر ڈیرے جمالئے ہیں جو گوشت مارکیٹ کی طرح سادہ لوح شہریوں اور دیہاتیوں کو آوازیں دے دے کر اپنی طرف بلاتے ہیں اور ایک سے تین ہزار روپے فی ٹوکن رشوت کی لارہی ہے رشوت دینے والوں کا ڈیٹا دفتری اوقا ت بھی فیڈ کردیا جاتا ہے، دریں اثناء پاسپورٹ آفس کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق کی ہے۔