counter easy hit

پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھنے والے ٹاؤٹ مافیا ایجنٹ حضرات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔عادل بشیر

passport office

passport office

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو )پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھنے والے ٹاؤٹ مافیا ایجنٹ حضرات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔عادل بشیر ریجنل منیجر ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کی کوششوں سے عوام کی سہولت کے لیے ضلع ننکانہ صاحب میں قائم ہونے والے پاسپورٹ آفس میں بغیر کسی رشوت اور سفارش کے عوام کو پاسپورٹ مہیا کیے جارہے ہیں۔پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھنے والے ٹاؤٹ مافیا ایجنٹ حضرات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ریجنل منیجر پاسپورٹ آفس ننکانہ عادل بشیر نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ریجنل منیجر عادل بشیر نے مزید کہا کہ دفتری عملہ پورا نہ ہونے کے باوجود بھی عوام الناس کی سہولت کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔تاکہ ان کوکسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دفتر کے باہر بیٹھنے والے ٹاؤٹ مافیا ایجنٹ حضرات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔تاکہ لوگ ان ایجنٹوں سے لٹنے سے محفوظ رہیں۔انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواری یا مشکلات کا سامنا ہو تو میرے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں تاکہ ان کی مکمل رہنمائی کی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ ننکانہ پولیس کو درخواست دے رکھی ہے کہ دفتر کے باہر پولیس اہلکار کی ضرورت ہے لیکن ابھی تک انہوں نے کسی بھی اہلکار کی ڈیوٹی نہیں لگائی۔