جرمنی (انٹرنیشنل نیوز/انجم بلوچستانی) PAT برلن کے بنیادی کارکن و رہنما ، MQI برلن کے سابق ہجنرل سکریٹری شیخ صلاح الدین نے جامعہ مسجد منہاج القرآن میں ایک انتہائی شاندار افطا ر کا اہتمام کیا، جسمیں برلن کی ترکی، پاکستانی، کشمیری ، بنگالی، جرمن، عربی اور افریقی کمیونٹی کے افرادنے شرکت کی۔
جن میںسینئر نائب صدرPATجرمنی خضرحیات تارڑ؛ PATبرلن کے کارکنان عمیر سعید،محمد اکرم ،عاصم شہزاد؛جرمن پاکستان فورم کے ریجنل سر براہ وزیر حسین ملک؛سابق صدرMQI جرمنی فیض احمد،جنرل سکریٹری MQI برلن محمد ارشاد،خازن محمد رفیق،چوہدری اشتیاق، کلیم چیمہ،محمد عارف،محمد اشرف، ذیشان احمد،فاروق ارشاد، میاں افتخار؛ منہاج یوتھ لیگ کے وجاہت علی تارڑ ، محمد علی،شعیب ارشاد،شعیب افضل، محمداشرف تارڑ اور دیگر شامل تھے۔
نامور عالمی ایشین صحافی و شاعر، PATیورپ کے سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی و سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ ،محمد شکیل چغتائی علالت کے باوجود خصوصی طور پر اس افطار میں شریک ہوئے۔انہوں نے افطار پر شیخ صلاح الدین کے انتظامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
شکیل چغتائی نے کہا کہ”شیخ صاحب نے مشن میں شمولیت کے بعد جس طرح سے مشن کی خدمت کی وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔وہ ریسٹورنٹ کے شعبہ سے منسلک ہیں اور MQI برلن کی تقریبات اور محافل میں اپنی پکوان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے برلن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افطار کاایسا زبردست انتظام کیا، جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں تھا اور گزشتہ تیس سالوں میں کسی اورپاکستانی مسجد یا تنظیم کے افطار میں نظر نہیں آیا۔کھجوریں، سلاد،سموسے اور کھانا علیحدہ علیحدہ ڈبوں میںانتہائی سلیقہ اور اہتمام سے پیش کیا گیا،جس پر میں انکو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔امید ہے کہ وہ اپنی اس روایت کو برقرار رکھیں گے اور ادارہ کی نیک نامی کا موجب بنیں گے۔”