counter easy hit

عمران خان سے عوامی تحریک کی ناراضگی، مارچ میں رسمی شرکت بھی نہ کرنے کا اعلان

لاہور: (یس اردو نیوز) عوامی تحریک اور تحریک انصا ف کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں جس کے بعد عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

pat-displeasure-with-imran-khan-announced-not-to-participate-in-march-even-formally

pat-displeasure-with-imran-khan-announced-not-to-participate-in-march-even-formally

یس نیوزکے مطابق عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شمولیت نہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری کو قریب لانے والے رابطہ کاروں کا مشن بھی  ناکام ہوتا نظرآرہا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں ختم کرنے کےلیے سیاسی رابطہ کارنے کافی کوششیں کیں مگرنتیجہ تحریک انصاف کے حق میں نہ رہا۔

اس حوالے سے عوامی تحریک کےسیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورکا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں علامتی شرکت بھی نہیں ہوگی، عمران خان کے “رشتے والے” بیان سے ان کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے جب کہ عوامی تحریک نے مارچ میں شرکت کا کوئی وعدہ ہی نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نےکہا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ پتا نہیں کیوں ناراض ہیں اوروہ رائیونڈ رشتہ مانگنے تو نہیں جا رہے جس کے بعد رابطہ کاربھی اس بیان سے پریشان ہیں اورعوامی تحریک کے کارکنوں میں عمران خان کے بیان پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website