counter easy hit

پیرس: پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون کی جعلی JiT رپورٹ پر دستخطی مہم شروع

PAT France Tragedy Model Town Fake Signature Campaign

PAT France Tragedy Model Town Fake Signature Campaign

پیرس : پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسکے خلاف دستخطی مہم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ فرانس میں شب برآت کی رات شروع ہونے والی اس مہم کا آغاز علامہ حسن میر قادری نے اپنے دستخت سے کیا اور اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آنے والی جے آئی ٹی پر لعنت بھیجتے ہیں کیونکہ یہ حکومت کے دو نمبر بے ضمیر لوگوں کی تیار کردہ جعلی رپورٹ ہے۔

صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق نے جسٹس باقر کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جس میں وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، وزیر قانون پنجاب اور دیگر ملزمان کا تعین کر دیا گیا تھا اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ قائم مقام صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوھدری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دونوں بھائی اور ان کا وزیر قانون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں پھانسی پر لٹکائے جائیں گے جب تک معصوم اور بے گناہ شہداء کے قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جنرل سیکریٹری محمد نعیم چوھدری نے کہا کہ ظالم و جابر حکمرانوں سے معصوم لوگوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے۔ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ” ق” کے صدر چوھدری شاہین نے JiT رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے زمہ دارن میاں برادران ہیں ، رانا ثناء اللہ اور توقیر شاہ ان کادست رات ہے۔ JiT رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائیزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزم کو جعلی جے آئی ٹی کی کلین چیٹ کے بعد دوبارہ وزیر قانون بنانا ملک کو بنانہ سٹیٹ بنانے کے مترادف ہے یہ میاں برادران کا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ اور یہ فیصلہ کسی بڑے سانحہ کو جنم دیگا۔

میڈیا پرس راؤ خلیل احمد نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے ظلم و بربریت کو میڈیا عوام کے سامنے نہ لاتا تو موجودہ حکمرانوں نے اسکے تمام شواہد بھی مٹا دینے تھے میڈیا کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے تمام حقائق کھل کر صرف پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فرانس طاہر عباس گورائیہ سانحہ ماڈل ٹاون پر JiT رپورٹ کو جعلی کرار دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کے گھر دیر ہے پر اندھیر نہیں ان کا کہنا تھا کہ انصاف لینے کیلئے ہر حد تک جائینگے، ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔