پاکستان عوامی تحریک کے لاہور میں دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اسٹیج کے لیے کنٹینرز چیئرنگ کراس مال روڈ پہنچائے دیے گئے ہیں ۔
پاکستان عوامی تحریک 17 جنوری کو چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے گی، اس سلسلے میں تیاریاںشروع ہوگئی ہیںتاہم چیئرنگ کراس پر مرکزی اسٹیج کا رخ ریگل چوک کی جانب ہو گا۔انتظامیہ کی طرف سے اسٹیج بنانے کے لیے کنٹینرز پہنچادیا گیا ہےجبکہ کرسیاں، قالین اور لائٹنگ کا سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ چیئرنگ کراس پر مال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔