نئی دلی…..بھارت کے حساس ترین علاقے پٹھان کوٹ ایئر بیس میں داخل ہونا کتنا آسان ہے،یہ پول خود بھارتی خفیہ اداروں نےکھول دی ہے۔
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تحقیقات کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے ،رپورٹ نے بھارتی وزارت داخلہ کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے حساس ترین پٹھان کوٹ ایئر بیس کے ارد گرد عام لوگوں کا بسیرا ہے،یہ افراد پٹھان کوٹ ائربیس کے سیکیورٹی گارڈز کو صرف 20روپے رشوت دے کر حساس ترین علاقے میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں ۔ایئر بیس میں قائم مارکیٹ میں خریداری کیلئے بھی عام افراد 20روپے کی رشوت کا طریقہ ہی استعمال کرتے ہیں۔یہ ہی نہیں بعض افراد اپنے مویشیوں کو ٹہلانے اور چارا کھلانے بھی ایئر بیس ہی میں آتے ہیں کیوں کہ وہاں گھاس اچھی اُگتی ہے۔رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بعض بااثر افراد نے اس حساس ترین علاقے میں داخلے کے لئے باقاعدہ کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں