کروشیا میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کو اس وقت انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ صدر کولنڈا گاربر سے امن انعام وصول کرنے آئے تو ان کی پتلون گر گئی۔
زگرب: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان ذیونیمر کا شمار کروشیا کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں میں ہوتا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں امن کا انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن جب وہ خاتون صدر کولنڈا گاربر سے اپنا انعام وصول کرنے آئے تو اپنے لباس پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی پتلون گر گئی۔ اس موقع پر انھیں سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ایک فوٹو گرافر نے اس موقع کی تصویر کھینچ کر اس لمحے کو یادگار بنا دیا ہے۔