پشاور : اسلامک رائٹرز فورم صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر معروف کالم نگار ممتاز عالم دین مولانا رضوان اللہ پشاوری نے یوم آزادی کے تقریب میں عوام کو ملک کے ساتھ محبت و عقیدت کے بڑھانے پر خطاب کیا،جس میں انہوں نے کہا کہ وطن کے ساتھ محبت رکھنا ایمان کا حصہ ہے،ویسے بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اسلامی ریاست سے نوازا ہے۔
پوری دنیا کی آنکھیں پاکستان کی طرف ہیں،کہ یہی ایک دینی اسلامی وفلاحی ریاست ہے کہ جہاں پر مسلمان بالکل آزاد ہیں،اپنے رب کی بارگاہ میں آزادانہ طور پرداخل ہوتے ہیں،بغیر کسی سختی اورپابندی کے رب لایزال کومناتے ہیں۔
انسان کو تب پتہ چلتا ہے کہ وہ جب کسی غیر مسلم ممالک میں جکر وہاں کے حالات کو دیکھ لیتے ہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے اس مملکت خداداد کو دن دُگنی رات چُگنی ترقیوں سے مالامال کر دے۔