counter easy hit

28مئی یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا انتہائی اہم اور یادگار دن ہے: میاں محمد ارشد

Mian M Arshed

Mian M Arshed

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت ،PMLN لیبرونگ اووسیز کویت،PMLNیوتھ ونگ کویت، یوتھ ونگ گلف کے زیر اہتمام 28مئی یوم تکبیر 2016ء کی ایک پُروقار تقریب سوئس بِل پلازہ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں محمدارشد نے کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ،میرے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہے پاکستان کے دفاع کے حوالے سے 28مئی یوم تکبیر کی تقریب منعقد کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے ہم کویت میں گزشتہ کئی سالوں سے یوم تکبیرکی تقریب کا اہتمام کرتے چلے آرہے ہیںاور ہم مستقبل میں بھی انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں

محمدارشد نے کہا 28مئی یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا انتہائی اہم اور یادگار دن ہے جب ہم نے اپنے پیارے وطن پاکستان اوراپنی قوم کے دفاع کے لیے چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کیئے۔

میرے اور دنیا بھر میں پھیلے ہوے مسلم لیگ کارکنوں کے لیے یہ بات اس لیے بھی خوشی کا باعث ہے کہ اس کا سہرا ملک کے ممتاز لیڈر ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے ،جنہوں نے مغربی طاقتوں کے دباؤکے باوجود ملک وقوم کے مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا،میں میاں نواز شریف کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے اخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک و قوم کا سر فخرسے بلند کیا۔

پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوے ملک کی تعمیر و ترقی میں بے مثال فیصلے کیے ہیں۔

PML N

PML N

PML N

PML N

PML N

PML N