ممبئ: بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ جو پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کیے جانے والے ایک ٹویٹ کے باعث تنقید کی زد میں ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے کسی کو اپنی حب الوطنی کا جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے 66 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ میرا نام نصیرالدین شاہ ہے اورمجھے یقین ہے اسی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے اگر میں کوئی اور ہوتا تو میرے بارے میں اتنی خبریں نہ بنتیںبدقسمتی سے نفرت کے بیج بونیوالوں کا اثر رسوخ ہے اور وہ اس پوزیشن میں ہے کہ ان کی آواز سنی جاسکتی ہے۔
وہ خبر کا جوڑ توڑ کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔مجھے کوئی جواز پیش کرنے یا اپن حب الوطنی کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اگر پاکستان کی تعریف کردی جائے تو وہ قوم مخالف ہوجاتی ہے بن جاتی ہے حالانکہ میں جب بھی پاکستان گیا مجھے وہاں عزت اور محبت ہی ملی ۔