خواتین اور مرد دونوں ہی یہ چاہتے تو ضرور ہیں کہ ان کے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوں لیکن کبھی کبھار ان کا خیال اس طرح نہیں رکھنے جتنا اپنی باقی چیزوں کا رکھتے ہیں اور انہیں نظر انداز کردیتے ہیں . لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے بال گرنے کی صورت میں شخصیت کی کشش کم ہوتی جاتی ہے اور پھر ہم اس مسئلے کا علاج ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں کہ آخر بال اتنا گر کیوں رہے ہیں؟ اگر شروع سے ہی اپنی جلد کی طرح بالوں کا خیال بھی رکھا جائے تو یقیناً بڑھتی عمر کا اثر جلد پر تو نظر آئے گا البتہ بال اس ہی طرح گھنے اور چمکدار رہیں گے . بالوں کا گرنا اور ان میں سفیدی آنا دو بہت بڑے مسئلے ہیں جن کا شکار تقریباً سب ہی ہوتے ہیں. کیا آپ جانتے ہیں کہ بالوں کی صحت اور غذائی عادات کے درمیان براہ راست تعلق موجود ہے، تازہ اور صحت مند غذا استعمال کرنے ست بالوں کا مزید بہتر خیال رکھا جاسکتا ہے. وٹامن بی 12 کی کمی کے لیے چکن وٹامن بی 12 کی کمی نہ صرف قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ دیگر طبی مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے. انڈوں اور دودھ کے ساتھ ساتھ چکن بھی جسم میں بی 12 کی سطح بڑھانے میں مددگار غذا ہے. سبز سبزیوں کا استعمال جتنا ہوسکے سبز سبزیوں کا استعمال کرنے کی عادت سفید بالوں کی روک تھام کرتی ہے کیونکہ یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 6 اور بی 12 کے حصول کا ایک آسان قدرتی ذریعہ ہے، سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں خام شکل میں شامل کرنے کی کوشش کریں. سفید بالوں کی روک تھام کے لیے دالیں امینو ایسڈز بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. دالوں کا استعمال جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے جبکہ وہ وٹامن بی 9 اور بی 12 کے حصول کا قدرتی ذریعہ بھی ثابت ہوتی ہیں. گاجریں کیروٹین بڑھائیں گاجروں میں کیروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جسے گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے. روزانہ گاجر کا جوس پینا یا کھانے سے بالوں کا گھنا پن بڑھتا ہے اور ان کا گرنا بھی رک جاتا ہے. صحت مند بالوں کے لیے دہی دہی پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اینٹی آکسائیڈنٹ فراہم کرتا ہے جو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں. دہی صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور آپ کھوپڑی کی غذا بھی کہہ سکتے ہیں.