لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو نومبر کی تنخواہ اسی مہینے کے آخر میں دینے کا اعلان کر دیاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یکم اور دو دسبمر کو بینکوں میں چھٹی کی وجہ سے پیشگی تنخواہ اور پینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے متعلقہ اداروں کو علمدرآمد کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں۔