لاہور(نامہ نگار) پی سی (پرل کانٹی نینٹل) ہوٹل ایمپلائز یونین نے مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی سی ہوٹل ایمپلائز یونین کے صدر ناصر احمد سندھو، چیئرمین امانت علی، سید یاسر الحسن جنرل سیکرٹری نے وائس چیئرمین مشتاق صابری، اسلم ماجد فنانس سیکرٹری، نائب صدور فرزانہ اعجاز، رفاقت علی، سید سجاد حیدر، مقصود احمد پروپیگنڈا سیکرٹری، آفس سیکرٹری عبدالرشید، جوائنٹ سیکرٹری رفیق ملہی، ارکانِ مجلس عاملہ ملک افضل، سلمان علی، اکبر علی، نیاز محمد اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ لاہور کے آرگنائزر میاں محمد منیر، میاں عبدالستار، سہیل اصغر اعوان، آمنہ الفت سابق ایم پی اے سے ملاقات کی اوراپنے دیگرساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع سجاد بلوچ، شیخ عمر اور سہیل چیمہ، تمکین آفتاب، اعجاز چودھری بھی موجود تھے۔ میاں محمد منیر نے تمام عہدیداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی قائداعظم ؒ کی وارث جماعت ہے اور ہم اس پلیٹ فارم سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے نظریات اور اقوال پر عمل پیرا ہوکر ہی ایک پاکستان کو خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں۔#