لاہور……پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی کے بیان سے ناراض ہے، بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بھی منیجر کی موجودگی اور ان کی اجازت سے بات چیت کی ہدایت ہے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملا۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی شناخت پاکستان سے ہے، بھارت میں کرکٹ کی پوجا کی جاتی ہے، بھارت میں بہت پیار ملتا ہے اس لیے کہا کہ اس کا مقصد مثبت پیغام پہنچانا تھا جو منفی سوچے گا اسے ان کی بات غلط ہی لگے گی۔