پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر کون ہو گا، اس کا ابھی تک فیصلہ نہ ہو سکا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کھلاڑیوں کے نام زیر غور
لاہور (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیف سلیکٹر کی تعیناتی میں مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق راشد لطیف کو عہدے کی دوبارہ پیشکش کی گئی ہے ، سابق کپتان انضمام الحق بھی چیف سلیکٹر بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔
پاکستان کرکٹ کے زوال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز چیف سلیکٹر بننے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ محسن خان اور اقبال قاسم چیف سلیکٹر بننے سے انکار کر چکے ہیں ۔ سابق کپتان راشد لطیف کو عہدے کی دوبارہ آفر کی گئی ہے ۔پی سی بی کے سالانہ اجلاس میں انضمام الحق کا نام بھی سامنے آیا ۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق کا نام زیر غور ہے ۔ تاہم کرکٹ لیجنڈ کو ابھی تک باضابطہ آفر نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ بازید خان اور محمد وسیم سلیکٹر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں