لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ، ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق کے لڑکیوں کے ساتھ مبینہ میسجز منظر عام پر آگئے ۔سوشل میڈ یا پر جار ی ہونے والے سکرین شارٹس کے مطابق امام الحق مبینہ طور پر چار لڑکیوں کے ساتھ میسجز کا تبا دلہ کر رہے ہیں ۔ امان نے لکھا کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امان نامی سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ نے یہ سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ امام الحق ایک ہی وقت میں سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں بے وقوف بنا رہے تھے ۔امان نے لکھا کہ امام الحق ہر لڑکی کو یہ ہی کہتے تھے کہ وہ سنگل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف بھی ایک افغان لڑکی سوشل میڈ یا پر سامنے آئی تھی جس نے الزام عائد کیا تھا کہ عماد وسیم نے اسے پیار کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا ہے ۔