آفریدی ، عماد وسیم ، ، شعیب ملک ،احمد شہزاد ، کامران اکمل ، محمد سمیع ، سہیل تنویر ، ناصر جمشید اور خالد لطیف این او سی حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا ۔ بابر اعظم ، شرجیل خان اور محمد نواز کو فی الحال اجازت نہیں دی گئی ۔ بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا ۔ این او سی پانے والوں میں شاہد آفریدی ، عماد وسیم ، شعیب ملک ، احمد شہزاد ، کامران اکمل ، محمد سمیع ، سہیل تنویر ، ناصر جمشید اور خالد لطیف بھی شامل ہیں ۔ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں متوقع شمولیت کے باعث پی سی بی نے بابر اعظم ، شرجیل خان اور محمد نواز کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔ بی پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 4 نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ کومیلا وکٹورینز اعزاز کا دفاع کریگی ۔