نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین شہریارخان کریں گے
لاہور (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ۔ بطور چیئرمین شہریار خان کا یہ آخری اجلاس ہو سکتا ہے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین شہریارخان کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ پر تفصیلی بحث جب کہ کرکٹ کمیٹیوں سمیت دیگر کمیٹیوں کے کاموں میں پیش رفت پر بات چیت ہو گی ۔دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی تیاری پر بھی اجلاس میں بات ہو گی۔ چیئرمین شہریار خان جون کے تیسرے ہفتے گرمیوں کے چھٹیوں پر انگلینڈ جا رہے ہیں اس دوران وہ پچیس جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اگست میں وطن واپسی پر وہ اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔