پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر باسط علی کو ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور جونئیر ٹیم سیلکٹر کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے ۔
باسط علی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر محمود حامد کے درمیان میڈیا پر شروع ہونے والی لڑائی پہلے میدان میں آگئی۔ باسط علی نے محمود حامد کو نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھتے ہی تھپڑ رسید کردیا۔واقعہ کے بعد باسط علی نے حامد محمود سے معافی بھی مانگ لی اور ایک روز بعد اپنا استعفیٰ بھی پی سی بی کو پیش کردیالیکن چیئرمین شہریار خان نے کارروائی مکمل ہونے تک باسط علی کو کام جاری رکھنے کا کہا لیکن آج پی سی بی نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں دونوں عہدوں سے فارغ کردیا۔لیکن ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی وہ مستقبل میں پی سی بی کے لئے ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں ۔