لاہور: ایونٹ 4 نمبر سے شیڈول ہے ، مجموعی طور پر 24 قومی کرکٹرز اس ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوبارہ ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔ ایونٹ 4 نومبر سے شیڈول ہے جبکہ 24 کرکٹرز غیر ملکی لیگز میں مصروف ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی بدل گئے لیکن بورڈ میں بدانتظامی کی روایت نہ بدلی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے دوسری بار ملتوی کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ اگست کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کو ملتان میں انتظامات مکمل نہ ہونے پر پہلی بار ملتوی کیا گیا۔ بورڈ نے
4 سے 19 نومبٍر کی نئی تاریخیں دیں لیکن ایک مرتبہ پھر چیمپئن شپ ہوتی نظر نہیں آ رہی ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2 نومبر جبکہ جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ 4 نومبر سے شیڈول ہے جس میں بالترتیب 15 اور 9 یعنی مجموعی طور پر 24 قومی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق سٹار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں یہ ٹورنامنٹ بورڈ کو ملتوی کرنا پڑے گا۔