ویانا (محمد اکرم باجوہ) 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کے موقع پر پی سی سی کے بانی معروف سماجی شخصیت فاروق چوہدری کو کلب کی جانب سے کلب کی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث سوشل خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ کارکردگی پر پی سی سی کے صدر ندیم خان نے آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف کرکٹر 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کے مہمان خصوصی ظہیر عباس کے ساتھ مل کر شیلڈ دی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے فاروق چوہدری کی کلب کیلیے خدمات اور سماجی خدمات کا عوام کے سامنے اعتراف کیااور کہا کہ فاروق چوہدری اور بہت سے انعامات کے حق دار ہیں مگر کلب کے ساتھ اُن کی لگن ہے اور وہ درددل رکھنے والے بہت اچھے انسان بھی ہیں ہم خوش نصیب ہیں ہم کو ایک مخلص ساتھی کا تعاون اور سرپرستی حاصل ہے آج ہم جس میلہ میں موجود ہیں یہ ان ہی کی مہربانیاں ہیں۔
اُنہیں زبردست اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی پی سی سی کے بانی معروف سماجی شخصیت فاروق چوہدری جب فاروق چوہدری کی پاکستانی کمیونٹی کیلیے خدمات کا اعتراف کیا اور فاروق چوہدری زندہ باد پاکستان زندہ با کرکٹ سٹیڈیم میں اپنی شیلڈوصول کرنے کیلیے اسٹیج پر آئے تو موجود شائقین نے زبردست تالیاں بجا کرد کے نعرئے لگائے ان کے ساتھ اُن کا صاحبزادہ حسن فاروق بھی موجود تھا۔
فاروق چوہدری نے جب آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس اور صدر ندیم خان سے اس تاریخی موقع پر شیلڈوصول کی تو فاروق چوہدری کی آنکھوں میں خوشی کے آنسوں نمایاں تھے۔
فاروق چوہدری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں کلب پر یا آپ لوگوں کی خدت کرکے کوئی احسان نہیں کرتا میںپاکستان کیلیے کچھ کرکے اپنا فرض نبھانے کی کوشش کرتا ہوں اور اپنا مذہبی اور اخلاقی فرض سمجتا ہوں۔
اُنہوں نے کلب کا اور آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس کا شیلڈ پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انعام کی شیلڈ اپنی فیملیز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی فیملیز کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔
اُنہوں نے کلب کے عہدیداران ندیم خان، خواجہ منظور احمد، سہیل اصغر باجوہ،علی زوالفقار، باواعلی شاہ، افتخار چھٹہ، محمداکرم باجوہ و دیگر کا بھی کلب کیلیے خدمات کو سراہا۔