ویانا ( محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی سالانہ میٹنگ صدر ندیم خان کی زیر صدارت 5 مارچ کی شام ایشین ریسٹورنٹ 2 ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں کلب کے عہدیداران اورکھلاڑیوں اور پی سی سی اکیڈمی کے بچوں نے شرکت کی میٹنگ میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفیسرسہیل احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔میٹنگ کا آغازپیر سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
پی سی سی کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے میٹنگ کی نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کلب کے ممبران اور کھلاڑیوں کو میٹنگ میں خوش آمدید کہا اور اکیڈمی کے نئے بچوں کا کلب کے ممبران سے تعارف کرایا اور اکیڈمی کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور آسٹرین کرکٹ سیزن 2016کے شیڈول کی تفصیلات بتائی۔
خواجہ منظور احمد نے پی سی سی کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کیا جن میں صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ، جوائنٹ سیکرٹری سید لائق علی ،سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد نسیم، میڈیا مینجر اکرم باجوہ ،فنانس سیکرٹری سہیل اصغر باجوہ، جوائنٹ فنانس سیکرٹری معسم علی ،ٹور مینجر حاجی قاسم علی ، پی سی سی اکیڈمی آسٹریا کے چیرمین الظاف جمال مغل ،اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور کوچ عمر خطاب خان ،کوچ علی زوالفقار اور نائب کوچ راجہ ارسلان شامل ہیں ۔خواجہ منظور احمد نے پی سی سی کے زیراہتمام 22 واں یوم آزادی کرکٹ میلہ 2016 14 اگست بروز اتوار کی تاریخ کا اعلان کیا اوراکرم باجوہ کو کرکٹ میلہ کا 16 ویںمرتبہ چیف آرگنائزر نامزد گی کا اعلان کیا۔
کلب کے نومنتخب صدر ندیم خان نے تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان کے لیئے کام کرہے ہیں اور بچوں کو آگے لانا ہوگا تاکہ وہ مستقبل میں کلب کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ یوم آزادی کرکٹ میلہ 2016 14 اگست کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف آل روانڈر ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق ہونگے۔
22 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے کلب کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں بے مشکور ہوں کہ کلب نے ایک مرتبہ پھر میرئے اُ وپر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے 16 ویں مرتبہ پروگرام کا چیف آرگنائزنامزد کیا اور ایک مرتبہ پھر مجھے خدمت کا موقع دیا ۔آخر میں دعائے خیر کے بعد حاضرین کو کلب کی جانب سے ڈنر دیا گیا۔