counter easy hit

پی سی سی آسٹریا کا سالانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیرصدارت میں منعقد ہوا

PCC Austria Meeting

PCC Austria Meeting

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کا سالانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیرصدارت 4اپریل کو ونیزیا پیزا 21 ڈسٹرکٹ میںمنعقد ہوا جس پی سی سی کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر حاجی سہیل اصغر باجوہ ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد،کوچ علی زوالفقار،میڈیا انچارج اکرم باجوہ،سابقہ کپتان عامر نعیم ،بانی کلب فاروق چوہدری ،حاجی ملک خلیل اعوان ، کھلاڑیوں اور پی سی سی اکیڈمی کے جونیئر کھلاڑی کلب کے سپوٹر اور جرمن کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سجاد چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد علی زوالفقار کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گی ۔ پی سی سی جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے تمام عہدیداران ، کھلاڑیوں اورکلب کے سپوٹر حضرات کا اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ سب لوگوں نے کلب کے ساتھ تعاون کیا اور کھلاڑیوں نے محنت کی اور پاکستان کے نام کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں کلب سب کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اجلاس میں کپتان عامر نعیم نے رضاکارانہ طور پر کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اب کسی اور نوجوان کھلاڑی کو چانس دینا چاہتا ہوں جو کلب کو مذید آگے لیکر چلے اجلاس کے شرکاء اور کلب کے مرکزی عہدیداران نے عامر نعیم کی کپتانی سے دستبرداری کو سراہا اور اُن کی کلب کیلیے خدمات جن میں چار مرتبہ لگا تار آسٹرین لیگ کرکٹ کا چیمپین جیسی کارکردگی کو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں متفقہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ سیزن 2015 کیلیے معسم کو کپتان مقرر کیا گیا اور نائب کپتان رضوان رحمان کو نامزد کیا گیا ۔کلب کے شرکاء نے عامر نعیم کو خصوصی درخواست کی کہ آپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں کیونکہ آ پ کا تجربہ سے دوسرئے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اس لیے ہم سب کا فیصلہ ہے کہ آپ کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھا جاتا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کلب کا اجلاس ہوا کرئے گا ۔ صدر ندیم خان نے تمام حاضرین اجلاس کا کلب کے ساتھ تعاون کرنے اور کھلاڑیوںکی کارکردگی کو سراہا اور مذید کہا کہ ہم سب یہاں پاکستان کے سفیر ہیں اور ہم سب کو پاکستان کے نام کو آگے لیکر چلنا ہے وہ تب ممکن ہوگا جب ہم سب میں اتحاد ہوگااور صدر نے متفقہ طور پر اعلان کیا کے پی سی سی کے زیر اہتمام 21 واں سالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ 16 اگست کو منعقد کیا جائے گا اور اس سال پی سی سی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کے سلسلہ میں پاکستانی کلچر کو اُجاگر کرنے کیلیے پاکستانی کمیونٹی کے عزاز میں ہال میںکلچر پرگرام کیا جائے گا جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔

آخر میں پی سی سی جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے اجلاس میں کلب کی فنڈنگ کیلیے بڑی تفصیل سے مشاورت کی اور کلب کے سالانہ اخراجات شرکاء اجلاس کو بتائے اور اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے آخر میں پی سی سی کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم نے اجتمائی دعا ئیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی اور حوشحالی اور عرب ممالک میں موجودہ حالات پر امن و امان کیلیے خصوصی دعا کی۔