counter easy hit

پی سی سی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی عبدالستار ایدھی مرحوم کی تعزیت میں بدل ہو گئی

Vienna Eid Milan Party

Vienna Eid Milan Party

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام ویانا کے 2 ڈسٹرکٹ ایشین ریسٹورنٹ میں کیا گیا عید ملن پارٹی عبدالستار ایدھی مرحوم کی تعزیت میں تبدیل ہوگی

جس پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سماجی ،رفاہی ،سپورٹس اور صحافیوںکی تنظیموںجن میں پی پی پی آسٹریا ،مسجد البلال ،مسجد ابراہیم ،مسلم لیگ ن آسٹریا،مسجد المدینہ ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا ،ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ ،پاکستان انجمن فیملیز ، ادارہ المصطفیٰ ویانا ،کشمیر کلچر آسٹریا ،پی سی سی آسٹریا ،وائس آف ویانا اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز الحاج شیخ وحید احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پی سی سی کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی جانب سے تمام تنظیموں کے عہدیداران کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور حاضرین کوپی سی سی کی جانب سے 21 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست پروگرام کے متعلق بڑی تفصیل سے اگاہ کیا اور کہا کہ 21 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ جو کرکٹ میلہ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دئے رہے ہیں اور اس سال 21 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے مہمان خصوصی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ہونگے۔

پی سی سی کے صدر ندیم خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ویانا میں کافی عرصہ کے بعدتمام پاکستانی کمیونٹی کو آج ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اسی طرح جب بھی پاکستان کے نام پر کوئی بھی تنظیم دعوت دئے تو ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہیے۔سفارت خانہ ویانا کے قونصلر سہیل افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج آپ اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے بہت اچھا لگاپاکستان سفارت خانہ آپ لوگوں کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتا ہے اور آئندہ بھی آپ کے ساتھ ہے۔

اکرم بٹ ،مبارک علی ،فاروق چوہدری ،ارشد باجوہ، بابرفہیم ،شیخ وحید،نعیم خان ،غلام مصطفی بلوچ ودیگر نے کرکٹ میلہ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان مقررین نے عبدالستار ایدھی مرحوم کو زبردست اخراج تحسین پیش کیا اظہر عباس سیالوی نے عبدالستار ایدھی مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلیئے خصوصی اجتمائی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی۔

تقریب کے احتتام پر پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی مرحوم کو اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے۔