ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست صبع 10 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک ہیں اور وہ پرچم کشائی کی رسم ادا کریں گے۔پرچم کشائی کی رسم دوپہر 13 بجے منعقد کی جائے گی تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ دوپہر 12 بجے تک سٹیڈیم میں پہنچ جائیں۔
منجانب !پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا پروگرام چیف آرگنائزر اکرم باجوہ