ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا اس سال 14 اگست کو 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی گراونڈمیں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسی سلسلہ میں 26 مئی بروز جمیرات شام سات بجے ایک میٹنگ ایشین ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گی۔
میٹنگ میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے عہدیداران اور کلب کے ساتھ مالی تعاون کرنے والوں کو خصوصی دعوت دی گی ہے۔