ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا میں ایک قوم ہوکر بھر پور شرکت کریں اور قومی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے 16 اگست کو سی بارن کرکٹ گراونڈ میں آپ اور آپ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ ضرور شرکت کریں۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے تمام عہدیداران چیرمین شمون ناز،نائب صدر علی شرافت اور دوسرئے عہدیداران اور کارکن کرکٹ میلہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کے ساتھ کرکٹ میلہ کو کامیاب کرانے میں ہر قسم کا تعاون کریںگے اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے کارکن کرکٹ میلہ میں مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش بھی ہونگے۔