ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا جو اس سال 14 اگست بروز اتوارکو ویانا کی 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی گراونڈ میں منعقد کیا جائے گا اسی سلسلہ میں 26 مئی کی شام ایشین ریسٹورنٹ میںسفارت خانہ ویانا کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ،نائب صدر حاجی سہیل اصغر باجوہ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، پی سی سی آسٹریااکیڈمی کے چیرمین الطاف جمال مغل، کوچ علی زوالفقار اور عمر خطاب خان، کپتان عامر نعیم، میڈیا مینجر اور پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ، حاجی قاسم علی، سفارتخانہ ویانا کے محمد سہیل،تسلیم بٹ ودیگر نے شرکت کی ۔21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کو مزید شاندار طریقہ سے منانے پر مشاورت کی گی۔