counter easy hit

پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ قومی وفد نے افغانستان کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی، ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، افغان رہنماؤں سے ملاقات میں دوستی بڑھانے کے جذبات نظر آئے۔

Peace in Pakistan is subject to the law of Afghanistan, Ayaz Sadiq

Peace in Pakistan is subject to the law of Afghanistan, Ayaz Sadiq

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دورہ افغانستان کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام مل جل کررہیں، افغان قیادت سے ملاقات میں دونوں جانب سے اپنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، پاک افغان مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے جہاں سے ٹوٹے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تلخیوں کے لیے نہیں بلکہ ایک نئے دور کے آغاز کے لیے گئے تھے، ہمارے درمیان کسی قسم کی فہرستوں کا تبادلہ نہیں ہوا، کل یا پرسوں ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورہ ایران میں صدر روحانی ،سیکورٹی ایڈوائزر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ایرانی صدر کوبتایا کہ بھارتی ایجنٹ بھی تو ایران سے پکڑا گیا ، اگرکسی بھی پاکستانی نے عالمی اتحاد کی سربراہی کی تو وہ اپنے پڑوسی ملک کے مفادات کو سامنےرکھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website