لاہور (یس ڈیسک) گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری اور امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہو گی اس وقت تک میوزک انڈسٹری کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم ”سنگم“ 1997ءمیں ریلیز ہوئی۔ اس کا گانا ”آ پیار دل میں جگا“ سپرہٹ ہوا۔ میں نے سینکڑوں کی تعداد میں گانے گائے ہیں۔ ایک سو کے قریب فلموں میں گانے گائے ہیں۔
میرے دیگر مقبول گیتوں میں اور پیار ہو گیا، لک پتلا، چھلا، سنو سنو، میں نے تجھے کھویا، چاند جھروکے میں، ایک دلبر سے، دل سنبھل، تیرے بن زندگی، میری لیلیٰ، تیرا میرا عشق، ہم تمہارے ہیں، ہونٹوں نے تیرے، رات نشیلی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے سنگر البم کی بجائے ویڈیو سانگ بنائے ہیں اور ٹی وی چینلز پر ریلیز کرتے ہیں۔ میں نے بھی ایک ویڈیو سانگ تیار کیا ہے جو بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائر جائے گا۔