پیمرا نے ڈی ٹی ایچ کے ذریعے بھارتی چینلزکی نشریات دکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیرقانونی چینلز کی بندش کے لیے چیئرمین پیمرا کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔
پیمراکے چیئرمین ابصارعالم کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ،چیئرمین پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے انڈین چینلز دکھانے کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ 15 اکتوبر سے کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے غیرقانونی بھارتی چینلز کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
وزیر اعلیٰ نےکہا کہ پیمرا کے لاہور آفس میں ایک درخواست کی سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی ،وزیر اعلیٰ نے بڑے شہروں میں پیمرا دفاتر کے قیام کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔