کراچی میں پینشن لینے والے ضعیف العمر افراد رُل گئے۔ اورنگی ٹاون میں 12 ہزار افراد کی پینشن کے لئے صرف ایک برانچ ۔ سخت گرمی میں بجلی غائب ہونے سے ضعیف افراد نڈھال ہو گئے۔
کراچی: (یس اُردو) یہ رش غریب اور مساکین میں راشن تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ ان ضعیف افراد کا ہے ۔ جنہوں نے طویل عرصے تک سرکاری ملازمت میں ملک و قوم کی خدمت کی۔ اورنگی ٹاون میں پینشن لینے والوں کے لئے نئی برانچ بنائی گئی ہے جس میں سہولیات کا فقدان ہے۔ گرمی نے بزرگوں کو نڈھال کر دیا ہے۔ بجلی کی بندش اور اس پر پینشن ملنے کے لئے طویل انتظار نے ضعیف افراد کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ لرزتے ہاتھوں اور کانپتے بدن کے ساتھ بینک کے دروازے پر بیٹھے ہیں کہ کوئی انہیں باعزت طریقے انکا کا حق دے۔ پینش کے فرسودہ نظام نے آرام کے اس دور میں ان افراد کے مصائب میں اضافہ کر دیا ہے۔ لرزتے ہاتھوں اور کانپتے بدن کے ساتھ یہ ریٹائرڈ افراد اپنی تکلیف کم کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔