counter easy hit

پنٹاگون: عراق اور افغانستان میں زیر حراست قیدیوں کی200 تصاویر جاری

Pentagon released 200 photos

Pentagon released 200 photos

واشنگٹن…… امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے عراق اور افغانستان میں زیر حراست افراد کی لگ بھگ 200 تصاویر جاری کردیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر امریکی اہلکاروں کی طرف سے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی آزادانہ تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہیں۔ ان تحقیقات میں سے 14 میں الزامات کی تصدیق کی گئی اور 65 اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی۔یہ تصاویر قومی سلامتی سے متعلق دستاویز کے تحفظ کے ایکٹ 2009ء کے تحت خفیہ رکھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ امریکی گروپ دی امریکن سول لبرٹیز یونین نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت ایک درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں حکومت سے ان زیادتیوں کا ریکارڈ افشا کرنے کا کہا گیا تھا۔