لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی منفی سیاست کودفن کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئرنائب صدر محمد شاہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، 2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور اندھیرے چھٹ جائیں گے، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،سچ و حق کی سیاست کے سامنے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کا پول کھل چکا ہے، عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے۔