شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے الزام تراشی ، دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔
ایوان وزیر اعلٰی لاہور سے جاری بیان میں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساڑھے تین برس کے دوران فلاح عامہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں ، دھرنا گروپ کو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ، باشعور عوام نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف بعض سیاسی عناصر کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ گرا دیا ہے ۔