لندن: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔
لندن میں رحمان ملک نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی لیکس کے معاملے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ دونوں رہنماوٴں نے ملک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ملاقات میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے اور کراچی میں فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وزیراطلاعات پرویز رشید عہدے سے فارغ
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں ہونی چاہیئیں جب کہ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ صورتحال سے نکالنا ہوگا، پیپلز پارٹی پاناما لیکس کے ذمہ داروںکے خلاف کارروائی چاہتی ہے۔