ملک بھر میں(یس نیوز) ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کےدوسرے روزبھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی اتباع میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جو لوگ قربانی کررہے ہیں ان کے ہاں دعوتوں اور طرح طرح کے پکوانوں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب وہ لوگ جو قربانی کرچکے ہیں یا نہیں کرپائے وہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے میں مگن ہے، بڑی تعداد میں لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ہاں میل ملاپ میں مصعروف ہیں تو عوام کی ایک بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کررکھا ہے۔