چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا تھا، یہ کہا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ، میڈیا سنسنی نہ پھیلائے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
اورنج لائن پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز کے ریمارکس پر وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ بیشتراخبارات نےدرست رپورٹنگ کی صرف ایک اخبار کی غلط رپورٹنگ دیکھی۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کل کی سماعت پرمیں نےیہ بات نہیں سنی کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
نیسپاک کے وکیل شاہد حامد نے بھی کہاکہ کچھ اخبارات نے سنسنی پھیلائی ،عدالت نے یہ نہیں کہا کہ عوام اٹھ کھڑی ہو۔
منصوبے کے بارے میں 3،3 ماہرین کے ناموں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔عدالت نے کہا کہ فریقین ماہرین کے ناموں کا تبادلہ کریں۔