اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے جہاں مولانا فضل الرحمان قائد حزب اختلاف بنے اور انکی سیاسی قوت بڑی ہے وہی مولانا خود عمران خان کی حکومت کو غیر متوقع توانائی بخش گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر سینئر اینکر پرسن کامران خان بھی میدان میں آگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’ مولانا جہاں دھرنے سے قائد حزب اختلاف بنے سیاسی قوت بڑھی وہیں یہی وجہ عمران خان حکومت کو غیر متواقع توانائی بخش گئی جب مولانا آسیہ بی بی ممتاز قادری احمدی معاملات پر خیالات کا اظہار کرتے ہیں، پی پی پی ،پی ایم ایل این اور دور کھسک جاتی ہے دنیا کو کبھی قبول نہیں عمران جائے مولانا آئے‘‘۔8 نومبر کو اپنے ایک بیان میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’پہلے بھی میں نے عرض کیا تھا حکومت کی کاوش کہ معشیت دستاویزی ہو منی لانڈرنگ کیش لین دین اسمگلنگ کا خاتمہ ہو اس کاوش میں دنیا عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے اسی لئے آج آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی پروگرام کی رفتار پر زبردست اعتماد کا اظہار کیا گویا ملک اقتصادی ترقی کی شاہراہ ہر آگیا ہے‘‘۔